خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے89 ہزار گھروں کا سروے مکمل

44

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد 89 ہزار گھروں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ 47 ہزار گھروں کے معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ تعمیر نو و بحالی کے ادارے کے حکام نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طورپر بے گھر افراد کے 89 ہزار گھروں کے سروے اب تک مکمل کیا جاچکا ہے تاہم 47 ہزار گھروں کے معاوضہ جات ادا کردیئے گئے ہیں جبکہ 42 ہزار گھروں کا معاوضہ جات ادا کرنا باقی ہے۔ حکام کے مطابق عارضی طورپر بے گھر افراد کے سروے کا عمل جاری ہے جو رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل سے عارضی طورپر بے گھر افراد کو گھروں کا معاوضہ ادا کر رہی ہے۔