اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے14 اضلاع میں 35 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ منگل کی صبح شروع ہوگئی ۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق پشاور ، چارسدہ، مردان، صوابی، کرک، بونیر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، لوئر اور اپر دیرمیں شہریوں کی بڑی تعداد مقامی نمائندوں کے انتخاب کے لئے حق رائے دہی استعمال کررہی …
خیبر پختونخوا کے14 اضلاع میں 35 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ شروع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے14 اضلاع میں 35 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ منگل کی صبح شروع ہوگئی ۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق پشاور ، چارسدہ، مردان، صوابی، کرک، بونیر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، لوئر اور اپر دیرمیں شہریوں کی بڑی تعداد مقامی نمائندوں کے انتخاب کے لئے حق رائے دہی استعمال کررہی ہے۔صوبہ بھر میں 3 ڈسٹرکٹ، ایک ٹاون کونسل، 20 جنرل کونسلر،11 یوتھ اور ایک کسان کونسلر کی نشست نمائندوں کاا نتخاب کیا جائے گا۔ حکام کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں قائم، کردہ پولنگ اسٹیشنوں میں سے 38 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جنکہ 17 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔








