پشاور۔ 17 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے سہ ماہی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق کمیشن نے اکتوبر تا دسمبر 2023 کے دوران کئی اہم سنگ میل عبور کیے
، کمیشن نے صحت کارڈ پلس سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور شفا فاؤنڈیشن کے تعاون سے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی صحت کارڈ کے ساتھ امپینلمنٹ کے لیے معیار مرتب کیا۔
آئندہ کے لیے ہسپتالوں کو صحت کارڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے ان معیارات پر پورا اترنا ہوگا مراکز صحت کی دہلیز پر رجسٹریشن اور جیو ٹیگنگ کے جاری منصوبہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کمیشن نے کل 29 ہزار مراکز صحت کی جیوٹیکنگ مکمل کی ہے صوبہ بھرمیں 26 سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کی خاطر خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف مراکز صحت سے منسلک 486 افراد کی صحت کی فراہمی کی کم از کم معیار پر تربیت مکمل کی۔
کمیشن نے منشیات کی بحالی کے 22 مراکز میں کام کرنے والے 26 افراد کی تربیت مکمل کرنے میں یو این او ڈی سی کی معاونت بھی کی۔گزشتہ سہ ماہی میں کمیشن نے صوبہ بھر کے 43 مختلف ہسپتالوں کے معائنہ کر کے 21 ہسپتالوں کو مستقل لائسنس بھی جاری کیے ۔