خیبر پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ نہیں ہوسکا

123
Haji Ghulam Ali
Haji Ghulam Ali

پشاور۔ 22 فروری (اے پی پی):خیبر پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔ گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لیے شہر سے باہر چلے جانے کے پیش نظر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا ہے ۔

لہٰذا اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں، دوسری جانب اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد سپیکر ہاؤس سمیت پشاورمیں موجود ہیں ۔واضح رہے کہ الیکشن کے بعد 21 دن کے اندراسمبلی اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے اور آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے۔