لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):خیرات کا عالمی دن( کل ) 5ستمبر جمعرات کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے غریبوں مسکینوں اور محتاجوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے ۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر سے غربت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنا ہے۔