32.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںخیرپور میں انسداد پولیو مہم شروع ، ڈپٹی کمشنر کا مختلف مقامات...

خیرپور میں انسداد پولیو مہم شروع ، ڈپٹی کمشنر کا مختلف مقامات کا دورہ

- Advertisement -

سکھر۔ 21 اپریل (اے پی پی):خیرپور میں انسداد پولیو مہم شروع ، ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا ۔ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین راہوجو نے یونین کونسل منگھن واری کے بنیادی صحت مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی سی خیرپور نے ہسپتال میں پولیو ویکسین کی محفوظ ترسیل کے لیے بنائی گئی کولڈ چین کی خراب حالت پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈاکٹر کو تنبیہ کی، ان کو ہدایت دی کہ اسپتال میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو ہر صورت میں درست حالت میں رکھا جائے ۔

بعدازاں ڈی سی خیرپور نے ڈاکٹر مدثر ڈومکی اور وسیم سولنگی کے ہمراہ یونین کونسل شاهانی سمیت مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا، جہاں وہ گھر گھر گئے اور پولیو مہم کے سلسلے میں کام کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے گھروں میں والدین سے پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بچوں کی فنگر مارکنگ بھی چیک کی۔اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران مقرر کردہ ہدف کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے،ویکسی نیشن کے وقت جو بھی مسائل پیش آئیں، ان کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ بر وقت حل نکالا جا سکے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں