خیرپور پولیس کا کریک ڈاؤن ، 10 منشیات فروش و دیگر ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

111
Drug dealer
Drug dealer

سکھر۔ 27 فروری (اے پی پی):خیرپور پولیس نے منشیات فروشوں اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ اکری ، تھانہ بی سیکشن، تھانہ شاہ لطیف، تھانہ رانیپور، تھانہ پیروسن اور تھانہ گلو سیال نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کیں ۔ مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار ملزمان میں نوید مگسی، فتح محمد جاگیرانی، عاشق میتلو، نوید عباسی، امداد کٹوھر، سینگار ملاح، شمن خاصخیلی، عاشق راجپر، آصف منگنیجو اور اختیار منگنیجو شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1100 گرام چرس، 1320 نشہ آور سپاریاں، 05 بوتلیں شراب ، 02 بغیر لائسنس پسٹل، 01 ڈبل بیرل بندوق اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ ملزمان کے خلاف مقامات درج کر لئے گئے ہیں ۔ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔