سکھر۔ 27 فروری (اے پی پی):خیرپور پولیس کی کامیاب کارروائی میں چند روز قبل چوری شدہ کار برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ۔
ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر انچارج چوکی مہیسر وڈا شاہد احمد کلہوڑو اور اس کی ٹیم نے خیرپور کے قریب کامیاب کارروائی کی ۔پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ایک مسروقہ آلٹو کار ماڈل2021 برآمد کرلی ۔
برآمد کی گئی کار مورخہ 14/02/2024 کو لاڑکانہ روڈ تھانہ محبوب کلہوڑو کی حدود سے چوری ہو گئی تھی ۔پولیس نے کار برآمد ہونے کے بعد اصل مالک عبدالجبار شاہانی کے حوالے کر دی ہے ۔کار واپس ملنے پر مالک نے ایس ایس پی خیرپور اور احمد کلہوڑو کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کارکردگی کو سراہا ۔