خیموں اور ترپال کی برآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 59.02 اضافہ ہوا ، شماریات بیورو

115
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):خیموں اور ترپال کی ملکی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران 59.02 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2022 کے دوران خیموں اور ترپال کی برآمدات 1.59 ارب روپے تھیں جو مئی 2023 کے دوران بڑھ کر 2.54ارب روپے تک پہنچ گئیں۔