25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںدائرہ دین پناہ رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیول...

دائرہ دین پناہ رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیول اپ گریڈیشن کی منظوری اور مکمل فنڈ کا اجراء

- Advertisement -

مظفرگڑھ ۔1فروری (اے پی پی):9 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے دائرہ دین پناہ رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیول اپ گریڈیشن کی منظوری اور مکمل فنڈ کا اجراء۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان کے دفتر سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ کی رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کے طور پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز کو ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ڈیرہ غازیخان کی سفارش پر محکمہ فنانس پنجاب نے sustainable development goals achievement program 2021-2022 کے تحت منظور کر کے اس پراجیکٹ کےلئے 9 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں

- Advertisement -

اس منصوبے کی تکمیل سے یو سی دائرہ دین پناہ،یو سی ٹبہ،یو سی ہنجرائی اور یو سی احسان پور کے ہزاروں لوگ اپنی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں