سرگودھا۔ 09 جنوری (اے پی پی):داجل چیک پوسٹ کی کاروائی، 1083 لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر انچارج و سب انسپکٹر ملک عبدالقیوم چھینہ اور پولیس ٹیم نے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ داجل چیک پوسٹ پرپولیس نے ناکہ بندی کے دوران
ایک ٹرک جسمیں لگا ھوا اضافی ٹینک دیکھ کر چیکینگ کے لیے روکا جس میں ایرانی ڈیزل لوڈ تھا۔ داجل پولیس نے جس کی پیمائش کرنے پر 1083 لیٹر براآمد ھوا جو کی غیر قانونی تھا۔ اس پر داجل چیک پوسٹ نے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ھوے ڈرائیوراور گاڑی کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔ مزید کاروائی جاری ہے۔