اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سےحفاظت کیلئےسول و ملٹری حکام کےتعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کرنے پر میں این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں