
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دارالافتاء پاکستان، دارالافتاء سعودی عرب، جامعة الازہر اور دارالافتاء متحدہ عرب امارات نے روزہ میں کورونا ویکسین لگانے پر اتفاق کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم سعودی عرب، دارالافتاء پاکستان ، مفتی اعظم متحدہ عرب امارات اور جامعة الازہر نے روزہ کے دوران کورونا ویکسین لگوانا جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے۔