22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںدارالامان میں عید کے دوسرے روز فلم اور فیملی شو دیکھانے کا...

دارالامان میں عید کے دوسرے روز فلم اور فیملی شو دیکھانے کا اہتمام کیاگیا۔

- Advertisement -

ملتان ۔ 01 اپریل (اے پی پی):دارالامان ملتان میں عید کے دوسرے روز ادارے میں مقیم خواتین و بچوں کے لیے ایل سی ڈی پر فلم اور عید فیملی شو دیکھانے کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا، جبکہ کھانے میں بریانی ،چکن قورمہ اور کولڈ ڈرنکس بھی دی گئیں۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ادارے کی انچارج کومل اعجاز نے بتایا کہ عید کی خوشیوں میں ہر شخص کو شامل کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ خاص کر وہ خواتین اور بچے جو اپنوں کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے گھر چھوڑ کر دارالامان میں پناہ لینے پے مجبور ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو اپنوں سے دوری کا احساس نہ ہو ،اس لیے انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے عید کے تینوں روز مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا ہے۔دارالامان میں مقیم خواتین عابدہ، شبانہ اور شہناز نے اے پی پی کو بتایا کہ عید کے روز اپنوں سے دوری کسی عذاب سے کم نہیں لیکن اپنوں کی طرف سے دی گئیں اذیتوں سے نجات کے لئے ہی ہم ادارے میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

ہم تو شکر ادا کرتی ہیں کہ حکومت نے خواتین کی حفاظت کے لیے دارالامان جیسے ادارے بنائے جن میں رہ کر ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ ہمیں مختلف ہنر سکھا کر معاشی طور پر مستحکم و مضبوط بنانے کیلئے تربیت بھی دی جا رہی ہے۔کومل اعجاز نے بتایا کہ عید کے پہلے روز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان نے ادارے میں مقیم خواتین و بچوں میں عید تحائف جن میں کپڑے، چوڑیاں اور مٹھائی تقسیم کی۔واضح رہے کہ اس وقت ادارے میں 12 خواتین اور 1 بچی رہائش پذیر ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577751

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں