دار الامان کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پالیسی اجراء کی تقریب  بدھ کے روز کراچی میں منعقد  ہوگی

138
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد/کراچی۔5جون (اے پی پی):وزارت ویمن ڈویلپمنٹ حکومت سندھ  اور غیر سرکاری تنظیم روزن کے اشتراک سے دار الامان میں آنے والی خواتین کو معاشی و معاشرتی  طور پر با اختیار بنانے کیلئے پالیسی کے اجراء کی تقریب 7 جون بروزبدھ کو کراچی میں منعقد  ہوگی۔ اس پالیسی کا مقصد دارالامان میں آنے والی خواتین کو معاشی اور معاشرتی طور پر با اختیار بنانا ہے تاکہ تشدد سے متاثرہ یہ خواتین دارلامان سے نکلنے کے بعد اپنی زندگی کو بہتر طور پر گزار سکیں۔

پیر کو یہاں روزن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ پالیسی مختلف حکومتی اداروں کے باہمی اشتراک سے ایسے میکانزم کو فروغ دے گی جس سے دارلامان سے نکلنے والی خواتین کو معاشرے میں تشدد کے خوف کے بغیر رہنے میں مدد مل سکے۔ سندھ کی صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا تقریب کی مہمان خصوصی ہونگی۔