- Advertisement -
داعش سے تعلق کے الزام میں جرمن شہری پر مقدمہ
برلن۔ 22 اپریل (اے پی پی)جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ علی آر نامی32 سالہ جرمن شہری پر ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام کے تحت مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں نجی کوائف کے قوانین کے تحت اس ملزم کا آخری نام بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ علی آر نے دسمبر 2014ء میں شام کا سفر کیا، اس کی کوشش تھی کہ وہ اس دہشت گرد تنظیم کے زیرقبضہ علاقے سے اپنے تین بچوں کو واپس لائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2095
- Advertisement -