- Advertisement -
دمشق ۔ 25 مئی (اے پی پی) امریکا کے حمایت یافتہ اتحاد میں شامل شامی کردوں اور عرب جنگجوو¿ں نے شدت پسند تنظیم داعش کو رقہ شہر سے بے دخل کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی قیادت میں اتحادی جنگی طیارے اس حملے کی حمایت کریں گے جسے روس کی بھی پشت پناہی حاصل ہے۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے اپنے 30 ہزار جنگجو¿ں کو بھی اس مہم کے لیے تعینات کیا ہے۔ایس ڈی ایف نے رقہ شہرکو واپس لینے کے لیے کسی منصوبہ بندی کا ذکر نہیں کیا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6241
- Advertisement -