داعش کو شام میں سو فیصد شکست دے دی گئی ہے، ٹرمپ

93

واشنگٹن ۔ 23 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے یہ اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کو شام کے ان علاقوں کے نقشے بھی دکھائے جو پہلے اس گروپ کے قبضے میں تھے تاہم اب ان کا وہاں سے مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی اپنی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔