داعش کی مکمل شکست کا اعلان ایک ہفتے میں ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

77
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن۔07فروری(اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے زیرِ اثر علاقہ زیادہ سے زیادہ اگلے ایک ہفتے میں مکمل طور پر آزاد کرایا جا سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کءمطابق واشنگٹن میںایک پریس کانفرنس میں انھوں نے اپنے اتحادیوں کو بتایا ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے تک یہ اعلان ہو جانا چاہیے کہ 100 فیصد خلافت ہمارے پاس ہو گی،تاہم انھوں نے کہا کہ وہ احتیاطاً وہ اس بارے میں ’باقاعدہ اعلان کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کی زمین چھن چکی ہے اور داعشکی خلافت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا لیکن اس گروپ کے چھوٹے حصے اب بھی بہت خطرناک ہو سکتے ہیں اور یہ کہ غیر ملکی جنگجووں کو امریکا تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔انھوں نے داعش کے اس پروپیگنڈا مشین کا بھی حوالا دیا جو یورپ اور دیگر حصوں سے جنگجوو¿ں کو بھرتی کرتی ہے،داعش نے انٹرنیٹ کو شاندار طریقے سے استعمال کیا لیکن اب یہ بہت شاندار نہیں ہے۔امریکی صدر نے اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے کئی سالوں میں اکھٹے کام کر رہے ہوں گے۔اس موقع پر امریکا کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا شام سے فوجیوں کے انخلاءکے باوجود کے خلاف لڑائی جاری رکھے گا۔