- Advertisement -
واشنگٹن۔ 16 اپریل (اے پی پی)امریکی سربراہی میں قائم اتحادی ممالک کی فضائیہ نے دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف شام اور عراق میں 36 نئے فضائی حملے کیے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس آپریشن کی سربراہی کرنے والی کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شام میں 6 حملے کیے گئے جن میں سے5میں مرعا کے قریب اس گروپ کی5 اہم پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ عراق میں 30 فضائی حملے کیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1160
- Advertisement -