واشنگٹن ۔ 12 نومبر (اے پی پی) امریکہ کی فوج نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف اس کی فضائی کارروائیوں میں گزشتہ ایک سال میں 64 شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار امریکی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کیے گئے جس کے بعد اگست 2014ء میں شروع کیے گئے اس آپریشن میں شہری ہلاکتوں کی تعداد 119 ہو گئی جب کہ 37 زخمی ہوئے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔