داعش کے دہشت گردوں نے تاوان کی خاطر ایک بے گناہ بچے کو بے دردی سے شہید کیا جو ناقابل برداشت اور انسانیت سوز فعل ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

4
Mir Sarfaraz Ahmad Bugti
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 28 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معصوم بچے مصور کاکڑ کے سفاکانہ قتل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے تاوان کی خاطر ایک بے گناہ بچے کو بے دردی سے شہید کیا جو ناقابل برداشت اور انسانیت سوز فعل ہے ۔ ہفتہ کو یہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس واقعے کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری ریاستی طاقت اور عزم کے ساتھ اس سفاکیت کا جواب دیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کوئی معصوم جان اس طرح کے درندگی کا نشانہ نہ بنے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس واقعے کی محض مذمت نہیں کرتے بلکہ اسے ذاتی اور ریاستی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ اس اندوہناک سانحے میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ سات ماہ سے وہ ذاتی طور پر اور حکومت بلوچستان بھرپور انداز میں مصور کی بحفاظت بازیابی کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی تھی، ان کوششوں سے مصور کے والد اور چچا سمیت تمام متعلقہ افراد بخوبی آگاہ ہیں جنہوں نے اس سارے عرصے میں حکومتی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ مصور کاکڑ کے اندوہناک قتل کے بعد ریاستی مشینری نے فوری حرکت میں آ کر تمام ملوث عناصر کی نشاندہی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اس واقعے میں ملوث کچھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے اور بہت جلد وہ بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یہ مؤقف
بیان میں دیا، جس میں انہوں نے