دالبندین میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

72
دالبندین میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

دالبندین۔28جنوری (اے پی پی):دالبندین شہر میں پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ باد ریلی میں ہزاروں افراد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی جبکہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بڑی تعداد بھی ریلی کا حصہ بنی۔

شرکاء نے 200 فٹ طویل قومی پرچم اٹھائے رکھا اور پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی شہر کے تمام علاقوں سے گزرتے ہوئے ایک مقررہ مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

یہ ریلی عوام کی پاکستان کی وحدت اور مضبوطی کے لیے عزم و اتحاد کی واضح عکاسی تھی۔