دالوں کی درآمدات میں جولائی اور اگست کے دوران 22 فیصد کمی

78

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2017ءکے دوران دالوں کی درآمدات میں 29.08 ملین ڈالر کی کمی سے درآمدات کا مجموعی حجم 102.670 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات کا حجم 131.750 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پہلے دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار 150 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی درآمدات ایک لاکھ 29 ہزار 332 میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں۔