دانانیر مبین اور امیر گیلانی ڈرامہ ’’ویری فلمی ‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

171

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):دانانیر مبین اور امیر گیلانی کے نئے آنے والے رومانوی ڈرامہ سیریل ’’ویری فلمی ‘‘کا سائونڈ ٹریک جاری کر دیا گیا ۔ دانانیر مبین اور امیر گیلانی جلد ہی ہم ٹی وی کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’’ویری فلمی ‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ویری فلمی دانانیر مبین اور امیر گیلانی کا تیسرا ٹی وی پروجیکٹ ہے۔ دانانیرنے اداکاری کیرئیر کا آغاز ’’صنف آہن‘‘سے کیا جبکہ امیر گیلانی نے ڈرامہ’’سباط ‘‘سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ذرائع کے مطابق ویری فلمی کو ڈرامہ ماہ رمضان میں نشر کئے جانے کا امکان ہے ۔

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، علی سفینہ، میرا سیٹھی، اکھانو، نبیل زبیری، امیمہ سلیم، دیپک پروانی، سلمیٰ حسن، سید عدنان جعفر، نورین ممتاز، تحسین وجاہت، رابعہ رضوان، مومنہ منیر اور منال ایس شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات علی حسن نے دی ہیں۔ ڈرامہ مومنہ درید کی پروڈکشن ہے۔