سنچورین ۔2اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر دانش عزیز نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 25 سالہ دانش عزیز نے جمعہ کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین کے مقام پر پروٹیز کے خلاف جاری ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
دانش عزیز پاکستان کی طرف سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 229 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔