دانش مندانہ اورہدف پرمبنی پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان کے سرکاری قرضوں میں سب سے کم اضافہ ہوا، وزیرخزانہ حماداظہر

83

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ، محصولات وصنعت وپیداوارمحمدحماداظہرنے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حکومت کی دانش مندانہ اورہدف پرمبنی پالیسیوں کے نتیجہ میں دنیا بھرمیں کوویڈ کے بعد پاکستان کے سرکاری قرضوں میں سب سے کم اضافہ ہواہے۔

جمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے دنیا بھرکی معیشتیوں بارے اقتصادی پیش منظر پراپنے بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے دانش مندانہ مالیاتی پالیسیاں اپنائی، پاکستان نے تاریخی احساس پروگرام کے زریعہ معاشرے کے غریب اورکمزورطبقات تک معاونت پہنچانے کیلئے وسائل کی دوبارہ تخصیص کی۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ان پالیسیوں کے نتیجہ میں کوویڈ 19 کے بعد دنیا کے دیگرممالک کے مقابلہ میں پاکستان کے سرکاری قرضوں میں سب سے کم اضافہ ہواہے۔