راولپنڈی۔15اگست (اے پی پی):دانیال الرحمن نے جشن آزادی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ وقاص پرخ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سلیم بیگ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
دانیال الرحمن نے فائنل مقابلوں میں 370 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وقاص پرخ دوسرے اور رانا شہزاد اختر تیسرے نمبر پر رہے۔