- Advertisement -
دبئی۔ 30 اگست (اے پی پی) دبئی کے محکمہ صحت نے چکن نگٹس کی تیاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے ڈائریکٹر خالد محمد شریف نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ چکن نگٹس کی تیاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔اس سے قبل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں زندہ مرغیوں اور چوزوں کا قیمہ بناتے ہوئے دکھایا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ اس قیمے سے چکن نگٹس بنائے جاتے ہیں ۔ خالد شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور یورپ کے ممالک میں زندہ مرغی اور چوزے کا اس طرح قیمہ بنانے پر پابندی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17910
- Advertisement -