دبئی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) دبئی میں سکول بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 19افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 15 طلبہ شامل ہیں۔ الربیہ نیوز کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے ۔ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرتے ہوئے سامنے جانے والی گاڑی کے درمیان فاصلہ …
دبئی، سکول بس کو حادثہ ، 15 طلبہ زخمی

مزید خبریں
دبئی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) دبئی میں سکول بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 19افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 15 طلبہ شامل ہیں۔ الربیہ نیوز کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے ۔ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرتے ہوئے سامنے جانے والی گاڑی کے درمیان فاصلہ کو نظر انداز کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو چاہئے کہ ٹریفک قوانین کا ہر طرح سے خیال رکھیں۔ قوانین کا نفاذ لوگوںکی جان و مال کی حفاظت کے لئے کیاجاتا ہے ان پر عمل کرنا سب پر لازم ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرا دیا گیا ہے۔








