بئی ۔3مئی (اے پی پی):دبئی کی کریمنل کورٹ نے ابوصباح کے نام سے معروف بھارتی بزنس مین کو ساتھیوں سمیت منی لانڈرنگ کیس میں 5 سال قید اور 5 لاکھ درھم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیاکہ گزشتہ سال دسمبر میں پولیس نے منی لانڈرنگ کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا جہاں سے مقدمہ کریمنل کورٹ کو بھیجا گیا جس پر جنوری سے سماعت شروع کی گئی تھی۔
ابتدائی حکم گزشتہ روز سنایا گیا۔منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے بارے میں کہا گیا ہے اس میں ایک معروف بھارتی بزنس مین اور دیگر کمپنیوں کے اہم افراد شامل تھے جن پر الزام تھا کہ وہ فرضی کمپنیوں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔ابتدائی فیصلے میں معروف بھارتی بزنس مین کو ساتھیوں سمیت منی لانڈرنگ کیس میں5 سال قید اور 5 لاکھ درھم جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا گیا کہ منی لانڈرنگ سے حاصل کیے گئے 150 ملین درھم ، لیپ ٹاپس اور جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فونز وغیرہ بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں۔
واضح رہے کہ ابتدائی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔
۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591648