17.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدبئی انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، 124 بہترین گھوڑوں...

دبئی انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل، 124 بہترین گھوڑوں کے درمیان مقابلہ ہو گا

- Advertisement -

دبئی۔20مارچ (اے پی پی):دبئی انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپئن شپ کے 22ویں ایڈیشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں جو 28 مارچ کو شروع ہو رہا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپئن شپ کی انتظامی کمیٹی کے مطابق چیمپئن شپ کے 22ویں ایڈیشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، یہ عالمی معیار کی مقابلہ بازی اگلے جمعہ سے دبئی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی اور تین دن تک جاری رہے گی۔

چیمپئن شپ میں اس سال، مقابلے میں دنیا کے آٹھ مختلف ممالک کے 124 بہترین گھوڑے شرکت کریں گے، جبکہ مجموعی انعامی رقم 40 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14.7 ملین درہم) مقرر کی گئی ہے۔چیمپئن شپ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین زیاد قلاداری نے تصدیق کی کہ تمام تکنیکی اور انتظامی کمیٹیاں مقابلے کے لیے اپنی تیاریوں کو مکمل کر چکی ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ ایونٹ مقدس مہینے رمضان کے دوران منعقد ہو رہا ہے، جس سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

- Advertisement -

زیاد قلاداری نے بتایا کہ اس سال کے ایڈیشن میں4گھوڑے ایسے شامل ہیں جو پہلے ہی عالمی چیمپئن شپ کے ٹائٹل جیت چکے ہیں ۔ اس بار مقابلے میں شرکت کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات کے علاوہ سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، برازیل، پولینڈ، سوئٹزرلینڈ اور یوروگوئے شامل ہیں۔ایونٹ میں گھوڑوں کے مالکان، اصطبل مینیجرز، گھڑ سوار ماہرین، اور شائقین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں