اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کے 82 دن میں پاکستانی پویلین کا 5 لاکھ افراد نے دورہ کیا ہے ۔بدھ کو ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ اس نمائش میں پاکستان نے روزانہ کی بنیاد ثقافتی ایونٹ منعقد کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت سے وزیٹرز کو روشناس کرایا ،آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تشہیر کیلئے سکرینیں لگائی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دبئی نمائش میں پاکستان پویلین ملکی سیاحت، ثقافت اور کاروبار کی ترویج کیلئے کوشاں ہے ۔