19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدبئی میں رئیل سٹیٹ کی ٹوکنائزیشن کا آغاز، دبئی کا پہلا منصوبہ

دبئی میں رئیل سٹیٹ کی ٹوکنائزیشن کا آغاز، دبئی کا پہلا منصوبہ

- Advertisement -

دبئی ۔20مارچ (اے پی پی):دبئی میں رئیل اسٹیٹ کی ٹوکنائزیشن کا آغاز کر دیا گیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی کے محکمہ اراضیات نے رئیل ’’سٹیٹ ٹوکنائزیشن پروجیکٹ ‘‘کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی دبئی مشرق وسطیٰ کا پہلا خطہ بن گیا ہے جہاں پراپرٹی ٹائٹل ڈیڈز پر ٹوکنائزیشن کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ دبئی ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام کے ذریعے رئیل سٹیٹ ٹوکنائزیشن کے شعبے میں نمایاں ترقی ہوگی، جس کی مارکیٹ ویلیو 2033 تک 60 ارب درہم تک پہنچنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

اس منصوبے کا مقصد عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں راغب کرنا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے، جس کے تحت متعدد سرمایہ کار کسی ایک جائیداد کے مشترکہ مالک بن سکیں گے۔

یہ اقدام دبئی کو ورچوئل اثاثوں کے ایک عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرے گا اور سرمایہ کاروں میں ورچوئل اثاثوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574544

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں