دبئی میں سابق اہلیہ کو بدنام کرنے والے ایشیائی پر جرمانہ

120
دبئی میں سابق اہلیہ کو بدنام کرنے والے ایشیائی پر جرمانہ

واشنگٹن۔15دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی کی عدالت نے سابق اہلیہ کو بدنام کرنے کے لیے اس کی کمپنی کے ساتھیوں کو ای میل کرنے اور گھریلو حالات آشکار کرنے والے ایشیائی پر پانچ ہزار درھم جرمانہ عائد کردیا۔

امارات الیوم کے مطابق دبئی کی عائلی عدالت میں ایک خاتون نے اپنے سابق شوہر کے خلاف دائر مقدمہ میں بتایاکہ شوہر سے خلع لینے کے لیے دعوی دائر کیا جس پر اس نے انتقام لینے کے لیے کمپنی کے ساتھیوں کو ای میل کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی۔

خاتون نے کہا کہ شوہر کی اس حرکت سے اسے جو ذہنی اذیت پہنچی ہے اس پر ہرجانے کے علاوہ مقدمے کے اخراجات بھی ادا کرائے جائیں۔عدالت نے تمام شواہد دیکھنے اور حلفیہ بیانات کے بعد فیصلہ صادر کرتے ہوئے سابق شوہر کو 5 ہزار درھم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔