اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.837 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسا ل کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.7 فیصد کم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.248 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا
، اپریل 20200 میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 467.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 441.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرنمایاں بہتری آرہی ہے۔جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔