دبئی میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک طلب

101

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ دبئی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ انٹر سیک فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے کل ( 12) دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ نمائش دبئی میں 14سے 16 جنوری تک جاری رہے گی جس میں سیفٹی اینڈ پروٹیکٹیو پراڈکٹس ، دستانے ، کمرشل سیکیورٹی ، ہوم لینڈ اینڈ پالیسینگ ، فائر اینڈ ریسکیو پراڈکٹس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں