دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی اور اگست میں 87.5فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر87.5فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2024میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 898.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 87.5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی …

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر87.5فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2024میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 898.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 87.5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 479.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اگست میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 427ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 82فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 234.8ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جولائی کے مقابلہ میں اگست میں دبئی سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 471.6ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھاجو اگست میں کم ہوکر427ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.936 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.123 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 44فیصدزیادہ ہے۔