اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13.045فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.505ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.045فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 3.985ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
مارچ میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 665.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے مقابلہ میں 19.60فیصدزیادہ ہے،فروری میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 556.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا، گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں رواں سال مارچ میں دبئی سے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر54.35فیصدکااضافہ ہواہے، مارچ میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 665.1ملین ڈالرتھا جوگزشتہ سال مارچ میں 430.9ملین ڈالرتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں متحدہ عرب امارات سے مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.704ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.219ارب ڈالرتھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588857