دبئی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 5.1 فیصداضافہ

67
State Bank

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.1 فیصداضافہ ہو ا ہے۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست کے مہینوں میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 817.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں نے777.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اگست کے مہینہ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 405.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21.96 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال اگست میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 332.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات،سہولیات اورترغیبات دینے کے نتیجہ میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.4 فیصدکی نموہوئی ہے۔