دبئی پولیس کی 4اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملے بارے خبروں کی تردید

92
دبئی پولیس کی 4اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملے بارے خبروں کی تردید

ابوظہبی ۔17اکتوبر (اے پی پی):دبئی پولیس نے4اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملے کی خبروں کی تردید کر دی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس نے ٹویٹر پر جاری بیان میں دبئی میں 4 اسرائیلی شہریوں پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

دبئی پولیس نے کہا کہ تمام افراد کی سلامتی اور امن متحدہ عرب امارات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دبئی پولیس نے شہریوں اور غیرملکی مقیم افراد سے اپیل کی کہ وہ گمراہ کن خبریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور سرکاری ذرائع سے درست معلومات حاصل کیا کریں۔

یاد رہے کہ امارات میں جھوٹی خبریں پھیلانا ایک سنگین جرم ہے جس پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔