دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی اور جنیوا چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت

81

دبئی۔29اکتوبر (اے پی پی):دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی اور جنیوا چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ہوئے ہیں ۔خبر رساں ادارے وام کے مطابق دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی نے دبئی اور جنیوا میں نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے جنیوا چیمبر آف کامرس، انڈسٹری اور سروسز کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ مفاہمت جنیوا میں قائم کمپنیوں کو ایک عالمی برآمدی مرکز اور سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر دبئی کے فوائد سے فائدہ اٹھانے میں مدد دے گی، اور دبئی میں قائم کمپنیوں کو جنیوا کے اہم تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں توسیع کرنے میں مدد کرے گی۔ اس معاہدے میں بین الثقافتی تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے ایک پلیٹ فارم کی مشترکہ ترقی بھی شامل ہے۔مفاہمت کی یادداشت پر دبئی چیمبرز کے صدر اور سی ای او، محمد علی راشد لوتہ، اور جنیوا چیمبر آف کامرس، انڈسٹری اور سروسز کے ڈائریکٹر جنرل، ونسنٹ سبیلیا نے دستخط کیے۔