دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ ، آئندہ سال 16 فروری سے شروع ہو گی

102

دبئی ۔25اکتوبر (اے پی پی):دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ ، آئندہ سال 16 فروری سے یکم مارچ تک دبئی ڈیوٹی فری ٹینس سٹیڈیم الگارہود میں منعقد ہو گی ۔

اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق ڈبلیو ٹی اے اور اے ٹی پی چیمپئن شپ ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گی۔ ڈبلیو ٹی اے خواتین کے ٹورنامنٹ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ، اس کے بعد مردوں کا ایونٹ، اب اپنے 33 ویں سال میں ہے۔2025 چیمپئن شپ کے لیے پلیئر لائن اپ کا جلد اعلان کیا جائے گا