دبئی کی بجائے نیوٹرل وینیو انگلینڈ کو بنایا جائے، ظہیر عباس

85

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ دبئی کی بجائے نیوٹرل وینیو انگلینڈ کو بنایا جائے جس سے قومی ٹیم کے کھیل میں بہتری آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ وقارالنساءویمن کالج راولپنڈی میں ظہیر عباس ویمن کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ حنیف عباسی اور ڈویژن سپورٹس آفیسر منظر شاہ بھی موجود تھے۔