اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر36 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں ملکی درآمدات پر مال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 1.605 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36 فیصد کم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 2.179 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری 2023 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر132 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، فروری میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 158.76 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 368.27 ملین ڈالرتھا،جنوری کے مقابلہ میں فروری میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں ماہانہ بنیادوں پر0.80 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال 2022 میں ملکی درآمدات پر مال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 3.667 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔