ملتان۔ 20 ستمبر (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے دربار شاہ شمس کی بحالی و اپ گریڈیشن کی490 ملین روپے کی سکیم منظور کرلی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈائریکٹرڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کوترقیاتی سکیموں کی جانچ پڑتال کا ٹاسک دیتے ہوئے کیا۔اس سلسلے میں روبینہ کوثرنے بدھ کے روزدربارحضرت شاہ شمسؒ کا دورہ کیا
انہوں نے بتایاکہ 2024 تک دربار کا اندرونی حصہ اور2025 تک دربارکا بیرونی حصہ مکمل کیا جائے گا،مردوخواتین کےلئے الگ سہولیات،لائبریری سیمینار ہال، پارکنگ ایریا،لنگر خانہ، امام بارگاہ کی اپ گریڈیشن سکیم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ دربار حضرت موسیٰ پاک کی اپ گریڈیشن کی 35 ملین روپے کی سکیم منظور کی گئی ہے اوراس سلسلے میں کمشنر آفس سکیموں کی تکمیل میں مکمل معاونت فراہم کررہا ہے۔