مانسہرہ۔ 06 مارچ (اے پی پی):دربند پولیس نے غیر قانونی لکڑی سے لوڈ ڈاٹسن گاڑی پکڑ کر تھانہ منتقل کردی ۔بعدازاں محکمہ جنگلات کوآگاہ کرکے تین لاکھ روپے جرمانہ وصول کرلیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دربند حسن خان نے بمعہ ٹیم کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری ہوئی ڈاٹسن گاڑی پکڑ لی اور لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
قانونی کارروائی کیلئے محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا گیا اور 3 لاکھ سے زائد کی جرمانہ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی۔ایک اور کارروائی کے دوران ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی شنکیاری قاضی ماجد نسیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بٹل شجاعت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی پکڑ لی ۔گاڑی قانونی کاروائی اور جرمانے کے لئے محکمہ جنگلات کے حوالہ کر دی گئی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569754