16.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںدرخت زمین کا حسن، ماحول کی بقا اور انسانی صحت کے ضامن...

درخت زمین کا حسن، ماحول کی بقا اور انسانی صحت کے ضامن ہیں،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 21 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے کہا ہے کہ درخت زمین کا حسن، ماحول کی بقا اور انسانی صحت کے ضامن ہیں۔ جنگلات نہ صرف آلودگی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ پانی کے ذخائر میں اضافہ، زمین کی زرخیزی اور موسم کی شدت کو متوازن رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر چیچہ وطنی جنگل میں 10 ہزار پودے لگانے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل، ممبر صوبائی اسمبلی رانا ریاض احمد خان، ڈی ایف او چیچہ وطنی شاہد تبسم، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ماحولیاتی ماہرین اور مقامی اسکولوں کے سینکڑوں بچوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب شجرکاری مہم کے ذریعے صوبے بھر میں لاکھوں درخت لگانے کے عزم پر کاربند ہے

- Advertisement -

تاکہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ”کلین اینڈ گرین پنجاب” مہم کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر شرکاء نے چیچہ وطنی جنگل میں مختلف اقسام کے 10 ہزار سے زائد پودے لگائے۔

بچوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شجرکاری میں بھرپور حصہ لیا اور درختوں کی دیکھ بھال کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکاء نے مشترکہ طور پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہر شہری کو سال میں کم از کم ایک درخت ضرور لگانا چاہیے تاکہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور سرسبز بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں