درخت زمین کا حسن اور اچھے ماحول کے ضامن ہیں،ڈویژنل فاریسٹ آفیسررحیم یارخان

156
درخت زمین کا حسن اور اچھے ماحول کے ضامن ہیں،ڈویژنل فاریسٹ آفیسررحیم یارخان

رحیم یارخان ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ڈویژنل فاریسٹ آفیسرراجہ جاویداقبال کی جانب سے شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسرراجہ جاویداقبال نے اسسٹنٹ کمشنروقاص ظفر، صدرڈسٹرکٹ پریس کلب عاصم صدیق اورجنرل سیکرٹری محمدثاقب کے ہمراہ شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرراجہ جاویداقبال نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ یقینی بنانے کے لیے شجرکاری مہم اشدضروری ہے اورمحکمہ جنگلات حکومتی ہدایات کے مطابق شجرکاری مہم کی آگاہی کاسلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔

اسسٹنٹ کمشنروقاص ظفرنے کہاکہ اپنے اردگردکے ماحول صاف ستھرارکھنے کے لیے ہرفردکوچاہیے کہ وہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورہرفردکم ازکم ایک پوداضرورلگائے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں آلودگی سے بچاؤکاواحدحل شجرکاری ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کابینہ کامشکورہوں جنہوں نے اس نیک مقصدکاآغازپریس کلب سے کیااورہمیں بھی شامل کرکے اس مہم کاحصہ بننے کاموقع دیا۔

صدرڈسٹرکٹ پریس کلب عاصم صدیق اورجنرل سیکرٹری محمدثاقب نے کہاکہ سرسبزپاکستان اوراپنے ماحول کوصاف ستھرابنانے میں ہرشہری کواپنافریضہ سمجھتے ہوئے شجرکاری مہم میں حصہ لیناچاہیے تاکہ ہم ایک صاف ستھرے ماحول میں سکھ کاسانس لے سکیں۔اس موقع پرممبران پریس کلب سمیت فاریسٹ رینج افسرچوہدری یاسرکمبوہ اورفاریسٹ افسرمحمدخالدجھلن بھی موجودتھے۔