21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومقومی خبریںدریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری

دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔واپڈا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابقمنگل کو دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد22 ہزار 600کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 200 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 34 ہزار200 کیوسک اور اخراج34 ہزار200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد41 ہزار کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک اور چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 9ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ڈیمز میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1410.32 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.085ملین ایکڑ فٹ جبکہ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1092.30 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.265 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

- Advertisement -

چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.063 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں